پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار و میزبان دانش تیموراور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کی شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی عائزہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ویڈنگ اینورسری کی چند تصاویر شیئر کیں ہیں ۔

عائزہ خان نے اپنی اور اپنے شوہر دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اس سال اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CD9ke9iBpAF/?igshid=16q30f111mylh
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ آپ سب کی نیک تمناؤں اورپیارکا بہت شکریہ ۔

عائزہ خان کی پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے شاسی کی مبارجبار دی گئی اورنیک تمناؤں کا اظہاعر کیا گیا وہیں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے بھی اُنہیں ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد بھی دی گئی-


عائزہ خان انسٹاگرام اسکرین شاٹس
جن میں سینئیر اداکارہ ریما خان ، صبا فیصل ، مومل ،نادیہ حسین ،شگفتہ اعجاز،سمیع خان، جنید خان، سُنیتا مارشل ،ملیحہ رحمان، مہرین سید شامل ہیں-

Shares: