اچھی زندگی کیسے گزاری جا سکتی ہے دانش تیمور نے بتا دیا

0
35

اداکار دانش تیمور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میاں بیوی کے رشتے پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ شوہر اگر بیوی کا ساتھ دے تو وہ خوش ہوتی ہے، اگر وہ اس کی زمہ داریوں کو بانٹے تو بیوی کے دل میں اس کی قدر بڑھ جاتی ہے. دانش تیمور نے یہ بھی کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں صرف یہ کہنے کی حد تک نہیں ہونا چاہیے بلکہ سمجھنا بھی چاہیے. لڑائی جھگڑا ہر رشتے میں ہوتا ہے میاں بیوی کے رشتے میں بھی یہ سب چلتا رہتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی معاملے پر اختلاف رائے ہے تو اس کو دونوں طرف سے انا کا مسئلہ بنا لیا جائے. شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کی اور بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کی ذمہ داریوں کو بانٹ لیں اچھے برے وقت میں‌ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو رشتہ مضبوط ہوجاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سوچ سے نفرت ہے کہ بیوی گھر میں غلام بن کر رہے اور شوہر حکم چلاتا رہے ، بھئی بیوی کیوں‌غلام بن کر رہے؟‌بیوی آپ کے گھر کو بناتی سنوارتی ہے آپ کے بچوں کو پالتی ہے ، آپ کا ٰخیال رکھتی ہے بلکہ اسکی تو قدر ہونی چاہیے. میں ایسی سوچ کو سپورٹ نہیں کرتا جو عورت کو غلام سمجھتی ہے.

Leave a reply