ڈیرہ اسماعیل خان، وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، ڈاکٹر سرتاج عالم
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 30 جولائی ( اے پی پی )وائس چانسلرزکی مدت ملازمت میں توسیع ایکٹ2012 کے منافی ہے، فپواسا راست اقدام کرنے پر مجبور ہوگی، کرپٹ مافیا کو مزید توسیع دینا اداروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر سرتاج عالم صدر فیڈریشن آف آل پاکستان ایکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی،اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلرز کیونکہ اعلیٰ حکام کے من پسند ہیں اس لئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامی کو مشتہر نہیں کیا گیا ہے اور دوسری طرف سابقہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سرور، جن پر کرپن کے الزامات ہیں اور گورنر سپشل انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، ان کو مزید توسیع دینا اداروں کے ساتھ مزاق ہو گا اور ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہو گی، فپواسا ان اقدامات کی بھرپور مزاحمت کریگی اور ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔