دراہمہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالوحید )دراہمہ کے مضافاتی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر بلیئرڈ کلب قائم ہونے سے سکولوں میں پڑھنے والے بچے نشہ کی لت میں پڑنے لگے ،جوا اور نشہ کے کھلے عام استعمال سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ،دراہمہ پولیس اطلاع کے باوجود کارروائی سے گریزاں ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس کامطالبہ
دراہمہ کے مضافاتی علاقوں دری میرو، کالی پل، لاڈن ،گیدڑوالا ،سروروالی، پل سیدن شاہ، کھاکھی ،سمینہ ودیگر علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں علاقہ مکین گاڑیوں نقدی قیمتی موبائل ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے ہیں گذشتہ رات چاہ کھوجے والا موضع نوریہ کوریہ کا رہائشی اللہ ڈتہ زہرانی اپنے بیوی بچوں کی دوائی لیکر تھانہ دراہمہ سے ایک کلوميٹر فاصلہ پر دائی والی پل کے قریب پہنچا تو تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا ہوا تھا اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70چھین لیا، مزاحمت پر بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوۓ فرار ہوگئے
ایک اور واقعہ میں بری شاہ کے رہائشی صحافی حاجی اعجاز رند کا بھتیجا سودا سلف لینے گھر سے ملتان روڈ بری شاہ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ تعاقب میں بیٹھے ڈکیتوں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائيکل چھین کر فرار ہوگئے دوسری طرف علاقہ میں بلیئرڈ کلب کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں پڑھنے والے بچے نشہ اور جوا کی لت میں پڑنے لگے ہیں ،
علاقہ مکینوں جن میں عظمت خان، جلیل احمد، سجاد حسین، احمد علی و دیگر کا کہنا ہے کہ دراہمہ پولیس کو بارہا اطلاع دی کہ بلیئرڈ کلب پر جوا اور نشہ کا بے تحاشہ استعمال ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے مگر علاقہ پولیس نا تو بلیئرڈ کلب کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور نا جوا کھیلنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن لیا جسکی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے
شہریوں ے نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے چوروں ،ڈکیتوں اور بلیئرڈ کلب مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اس معاملے پر جب ایس ایچ او دراہمہ سے مؤقف لینا چاہا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی-