ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی ماں پر برطانیہ میں قتل کا مقدمہ ثابت

0
32
mehak buk01

ٹک ٹاک سٹار مہک بخاری اور اسکی ماں پر برطانیہ میں قتل کا مقدمہ ثابت ہو گیا ہے

ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی والدہ کو جنسی ٹیپ کی دھمکی کے بعد دوہرے قتل کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے، مہک بخاری اور اسکی والدہ انسرین بخاری کو ثاقب حسین اور محمد ہاشم کے قتل پر سزا سنائی جائے گی، ٹک ٹاک پر مقبول کیس کی سماعت کے دوران عدالتی کٹہرے میں روپڑی، اس نے اپنی ماں کے مبینہ عاشق اور اسکے دوست کو قتل کروایا تھا،لیسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد ان کی والدہ انسرین بخاری کو بھی قتل کی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ انسیرن بخاری نے قتل کو سازش کے تحت سڑک حادثےکا رنگ دیتے ہوئے ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین کو قتل کردیا تھا ،21 سالہ ثاقب حسین اور محمد ہاشم اعجاز الدین 11 فروری 2022 کو اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی اعجاز الدین ایک اسکوڈا ماڈل گاڑی چلا رہے تھے ان کی گاڑی کا تعاقب کرنے والی گاڑی کے ٹکر سے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی تعاقب کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں 45 سالہ انسرین بخاری موجود تھیں جس کا حسین کے ساتھ تقریباً 3 سال سے ناجائز رشتہ تھا اور انہوں نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

نوجوان عاشق کو یہ قبول نہیں تھا اس نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اس کے شوہر اور بچوں کو اس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتانے کی دھمکیاں دیں اور اپنے موبائل فون پر ریکارڈ شدہ فحش ویڈیوز اورتصاویر لیک کر دیں جس کے بعد انسرین بخاری نے اپنے عاشق ثاقب حسین سے چھٹکارا حاصلہ کرنے کے لیے اپنی ٹک ٹاکر بیٹی سے مدد لی، بیٹی نے 6 دیگر افراد کے ساتھ مل کر گھات لگا کر حملہ کیا اور گاڑی اندھیرے میں درخت سے جا ٹکرائی تھی عدالت نے اب اس مقدمے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ سمیت 4 لوگوں کو قتل کا قصوروار ٹھرایا ہے

23 سالہ ٹک ٹاکر مہک بخاری جنہیں مایا کے نام سے جانا جاتا ہے پر اپنی 46 سالہ والدہ کے ساتھ مل کر 21 سالہ ثاقب حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے ،ملزمان کو یکم ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ جج ٹموتھی اسپینسر کے سی نے کہا: "آپ جانتے ہیں کہ سزا بہت سنگین ہو گی۔”

Leave a reply