چڑیل کی مخبریاں اور ڈرامہ کوئین کی منتیں ترلے ، اہم روسی ہتھیار مل گئے بھارت تلملا اٹھا ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آرو نہیں ملنے والا. اگرچہ وہ بہت کوشش کر رہی ہیں . لندن میں رابطے کر رہی ہے . قطر سے رابطے ہیں . سعودی عرب ہر جگہ اپنے رابطے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ان کو این آر و نہیں ملنے والا. اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بیماری کا بھی پتہ چل گیا ہے . ان کے گلینڈز کا مسئلہ ہے . اس کے لیے کو شوگرکا بھی مسئلہ ہے جو کہ ٹیسٹ میں نہیں آئے گی .اوری نہ ہی ڈاکٹرز کو اس کاپتہ چلے گا. مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کا علاج صرف لندن میں ہے یا پتہ نہیں وہاں بھی ہو یا نہ ہو..
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فوج کے بارے میں ایک لاء کی ترمیم ہوئی ہے کہ جو بھی فوج پر تنقدی کرے گا یا غلط بات کرے گا. اس میں یہ ہے کہ آج کے بعد جو بھی کرے گا یعنی لا بننے کے بعد وہ اس کے اندر آئے گا . لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ڈی ایچ اے میں اگر پانی نہیںآتا تو کیا یہ تنقید بھی اس قانون کے خلاف ہے اسی طرح دیگر شعبوں میں جس میں فوج کا تعلق بنتا ہے کیا ، اس پر تنقید یا شکایت بھی اس میں شامل ہے .
اس کےعلاوہ ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے انہوں نے پاکستان کےساتھ دفاع اور تجارت میں تعاون پر اتفاق کیا ہے، اسی طرح پاکستان ایس 300 مل رہے ہیں. یہ میزائل ایک ملٹیپل میزائل سسٹم ہے . اس سے پاکستان امریکی پابندیوں سے بھی بچ گیا اور بھارت کو اس پر بہت تکلیف ہے پاکستان نے ایس 400 کی بجائے ایس 300 لیے ہیں یہ ٹیکنالوجی وہی ہے لیکن اس پر پابندی نہیں ہے
پردے کے بارے میں جو وزیرا عظم نے کہا کہ خواتین کا ایسا لباس جسے مردوں شہہ ملے یہ ریپ کی وجہ بن رہے ہیں . اس ان کا کہنا تھا کہ یہ ضرور ہے کہ مردوں کو نگاہ نیچی رکھنا چاہیے . ایک نظر معاف ہے دوسری نہیں . ان کا کہنا تھا کہ کوئی کپڑے جتنے بھی پہنے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے کسی کے ریپ کا جواز بخشا جا سکے .
اس طرح مبشر لقمان کا ایران کے بارے میں کہنا تھا کہ امریکا ان پر سے پابندیاں اٹھا رہا ہے .یہ دیکھیں کہ دوائیاں نہیں جارہی ہیں . انسانی حقوق کا بھی تقاضا ہے امریکا اگر پابندیاں اٹھا رہا ہے تو ظاہری بات ہے دیگر ممالک بھی اٹھائیں گے . اس میں اچھی بات یہ ہے کہ ایران سے پاکستان کو سستی گیس ملے گی . اسی طرح سستا تیل ملنے کی بھی امید ہے .
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا پاگل نہیں ہے . بلکہ کافی سیانی خاتون ہیں . پاگل وہ ہوتا ہے جو اپنا نقصان کرے لیکن اس نے کھبی ایک روپیہ بھی ضائع نہیں کیا . وہ خبروں میں رہنا جانتی ہیں . کتنے سالوں سے فلم اور گانا اور پلے نہ ہونے کے با وجود وہ نیوز میں ہیں یہ تو اس کی قابلیت ہے .