ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “ پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے جسے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوٸی ہے ۔ اس ڈرامے کے مرکزی کردار دانش اور مہوش ہیں دانش جو اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور مہوش جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہ چاہتی ہے کہ انتہاٸی امیرانہ زندگی گزارے ۔دانش ایک سرکاری ملازم تھا جو ہر وقت مہوش کو خوش رکھنے کی کوشش میں نظر آتا ہے ان دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا ہے جس کا نام رومی ہے اس کی گزشتہ قسط میں شہوار کی پہلی بیوی مہوش سے ملنے ہاسٹل آتی ہے اور مہوش کو اڑھاٸی کروڑ کا چیک چیک دیتی ہے کہ یہ ان پانچ مہینوں کا معاوضہ ہے جو تم نے شہوار کے ساتھ بغیر کسی رشتے کے گزارا مہوش اپنی نبض کاٹ لیتی ہے تو ہاسپٹل میں سلمان اور اس ک بیوی مہوش کا خیال رکھتے ہیں دانش اور رومی بھی ہاسپٹل جاتے ہیں دانش مہوش کو دیکھے بغیر واپس آجاتا ہے جبکہ رومی اپنے باپ سے پوچھ کر ماں کے پاس ایک رات رک جاتا ہے اب اگلی قسط
نئی قسط میں رومی دانش سے شکوہ کرتا ہے کہ وہ اب اس کے ساتھ کھیلتا نہیں امیر ہونے کے بعد بدل گیا ہے اور یہ بھی کہ وہ اس کی مس ہانیہ سے ملنے جاتا ہے اور ان کا فرینڈ ہے اور یہ بھی کہتا ہے کہ ان کی مس کے دل میں ان کے لئے کچھ چل رہا ہے دانش رومی کی اس بات کی تردید کرتا ہے اور کہتا ہے یہ تمہاری عمر کی کرنے کی باتیں نہیں ہیں لیکن رومی اپنی مس ہانیہ کے پاس اپنے باپ دانش کا پرپوزل لے کر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ میرے بابا سے شادی کر لیں جبکہ دوسری طرف دانش کا دوست اور اس کی بیوی دانش کے آگے مہوش کی وکالت کرتے ہیں اور اسے معاف کر دینے کا کہتے ہیں دانش ان کی یہ بات نہ مانتے ہوئے کہتا ہے کہ مہوش کی طرف داری کر کے آپ اس معاشرے میں بیوی کی شوہر کے ساتھ کی جانے والی بے وفائی کو سپورٹ کر رہے ہیں مہوش دانش کو فون کر کے کہتی ہے جب تک رومی بڑا نہیں ہو جاتا دکھاوے کے صلح کر لیں بعد میں وہ چلی جائے گی اور دوسری طرف شہوار کی بیوی اسے جیل سے چھڑوا لیتی ہے اور اسے کہتی ہے کہ اب اسے کمپنی میں چئیرمین والی نہیں بلکہ وہی سیٹ ملے گی اسی کمرے اسی کرسی پر بیٹھو گے جہاں تمھیں دل لگا کر کام کرتے ہوئے دیکھا تھا اورجس پر اسے اس نے پسند کیا تھا (جاری ہے)

َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر

Shares: