َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر
ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “ پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے جسے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوٸی ہے اس ڈرامے کے مرکزی کردار دانش اور مہوش ہیں
دانش جو اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور مہوش جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہ چاہتی ہے کہ انتہاٸی امیرانہ زندگی گزارے دانش ایک سرکاری ملازم تھا جو ہر وقت مہوش کو خوش رکھنے کی کوشش میں نظر آتا ہے ۔ان دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا ہے جس کا نام رومی ہے
مہوش کی ایک بہت اچھی دوست انوشے جس کا اکثر مہوش کے گھر آنا جانا تھا انوشے جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اس کی زندگی کی سہولیات سے متاثر ہو کر مہوش کی خواہشات مزید بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں اور مہوش اپنے شوہر دانش کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ رشوت لینا شروع کر دے لیکن دانش ایسا کرنے سے اور حرام کماٸی کھانے سے صاف انکار کر دیتا ہے دانش کا کہنا ہے کہ وہ جب رشوت لینے کا سوچتا ہےتو اس کے والد اس کو خواب میں ملتے ہیں اور اسے حرام کماٸی سے منع کرتے ہیں دانش کا کہنا ہے کہ اگر میں نے رشوت لی تو ابا ناراض ہوں گے
ایک دن انوشے مہوش کے گھر آتی ہے تو اسے اپنے کزن کی شادی پر انواٸیٹ کرتی ہے اور مہوش اس کا انویٹیشن قبول کر لیتی ہے دانش مہوش اور ان کا بیٹا رومی جب شادی پر جاتے ہیں تو وہاں مہوش کی ملاقات شہوار سے ہوتی ہے شہوار جو انوشے کا کزن ہے اور بہت بڑی کمپنی کا مالک ہے
مہوش شہوار کے ساتھ شادی میں ڈانس بھی کرتی ہے اور یہ بات دانش کو بہت ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے دانش اور شہوار کی تلخ کلامی بھی ہوتی ہے بالآخر موش کی کوششوں سے دانش اور شہوار میں صلح ہوجاتی ہے شہوار دانش اور مہوش کو اپنے گھر ڈنر پر انواٸیٹ کرتا ہے
مہوش اور دانش کو ان کے گھر سے لینے کے لیے شہوار اپنا ڈراٸیور بھیجتا ہے شہوار جو انتہاٸی عیاش اور امیر آدمی ہے اس کی نظریں صرف اور صرف مہوش کے حسن پر ہیں جب کہ دانش انتہاٸی خود دار اور غیرت مند انسان ہے وہ نہیں چاہتا کہ مہوش پر کوٸی بری نظر ڈالے شہوار انتہاٸی قیمتی تحاٸف کے ساتھ مہوش کی فیملی کو اپنے گھر سے رخصت کرتا ہے اسی دوران مہوش اور شہوار میں فون پر رابطہ شروع ہوجاتا ہے جبکہ دانش ان سب رابطوں سے بے خبر تھا
شہوار مہوش کو اپنے آفس میں جاب کی آفر کرتا ہے مہوش دانش کے ساتھ ضد کرتی ہے کہ وہ جاب ضرور کرے گی لیکن دانش اس بات سے انکار کر دیتا ہے مہوش بھی اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹتی اور دانش کو اس بات پر منوا کر ہی چھوڑتی ہے
شہوار جو شروع سے ہی ایسا چاہتا تھا کہ مہوش اپنے شوہر دانش سے الگ ہوجاٸے اسے مزید موقع مل جاتا ہے کہ وہ مہوش اور دانش دونوں کو جدا کر سکے مہوش کی جاب کے دوران گھر میں رومی کی دیکھ بال کے لیے آیا رکھی جاتی ہے اور رومی کو شہر کے سب سے مہنگے سکول میں داخل کروایا جاتا ہے ابھی جاب کو چند دن ہی ہوٸے تھے کہ شہوار مہوش کو اپنے ساتھ اسلام آباد ایک میٹنگ میں جانے کا کہتا ہے مہوش اسلام آباد جانے سے منع کر دیتی ہے کہ دانش نہیں مانے گا تو شہوار اسے اس بات پر ایگری کر لیتا ہے کہ ہم شام تک اسلام آباد سے واپس آجاٸیں گے اگلے دن مہوش دانش کو بتاٸے بغیر شہوار کے ساتھ اسلام آباد چلی جاتی ہے ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد سے کراچی کی فلاٸیٹ لیٹ ہوجاتی ہے مہوش کے بروقت گھر نہ آنے پر دانش جب شہوار کے گھر کال کرتا ہے تو شہوار کا ملازم دانش کو بتاتا ہے کہ وہ دونوں اسلام آباد گے ہیں اور آج رات واپس آجاٸیں گے
دانش کال بند کرتے ہی اٸیر پوٹ پہنچ جاتا ہے جہاں مہوش اور شہوار بہت خوش گوار موڈ میں آرہے ہوتے ہیں دانش موش کو لے کر گھر آجاتا ہے اور مہوش سے کہتا ہے کہ آج کے بعد تم جاب پر نہیں جاو گی میں رشوت لے لوں گا لیکن تم جاب نہیں کرو گی مہوش کچھ دن آفس نہیں جاتی تو شہوار اسے اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ دانش کی بات کو ٹھکراتے ہوٸے جاب پر آٸے اگر دانش پھر بھی نہیں مانتا تو پھر مہوش کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا شہوار اور دانش میں سے مہوش کے بار بار اصرار کرنے اور ناراض ہونے پر بھی جب دانش جاب کے لیے نہیں مانتا تو مہوش دانش کو چھوڑ کر شہوار کے پاس چلے جانے کا فیصلہ کرتی ہے
دانش اس سلسلے میں شہوار سے بات کرنے اس کے آفس جاتا ہے تو شہوار اسے مہوش کی کچھ کال ریکارڈ سناتا ہے اور ساتھ ہی دانش کو مہوش کو چھوڑنے کے بدلے پچاس ملین روپوں کی آفر کرتا ہے جسے دانش ٹھکرا دیتا ہے مہوش جو دانش سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکی تھی وہ اپنی بات پر ابھی تک قاٸم تھی اور ایک ایک پل کی خبر شہوار کو دے رہی تھی بلآخر وہ رات بھی آجاتی ہے جب مہوش دانش سے طلاق لے لیتی ہے دانش بہت جتن کرتا ہے کہ مہوش ایسا نہ کرے لیکن مہوش دانش سے طلاق لے کر اپنے بیٹے رومی کو سوتا ہوا چھوڑ کر شہوار کے ساتھ چلی جاتی ہے
مہوش کے چلے جانے کے بعد دانش اپنے جاننے والوں کو یہی بتاتا ہے کہ مہوش جاب کے سلسلے میں دوسرے شہر چلی گٸی ہے اور رومی کو بھی ساتھ لےگٸی ہے جبکہ دانش رومی کو ایک سکول ہاسٹل میں داخل کروا دیتا ہے متین صاحب جو دانش کے کولیگ اور بہت اچھے دوست ہیں متین صاحب نے اپنی بیوی سے بیوفاٸی کی ہوتی ہے متین صاحب کی دو بیٹیاں ہیں دانش کے دکھ درد کے ساتھی اب متین صاحب ہی تھے وہ بھی ایک دن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا جاتے ہیں
متین صاحب کا فون اور دانش کا فون ایک جیسا ہونے کی وجہ سے دانش اپنا فون متین صاحب کی بیٹی کو دے دیتا ہے اور متین والا فون دانش کے پاس رہ جاتا ہے اسی دن مہوش شہوار کے ساتھ چار ماہ یورپ میں گزارنے کے بعد پاکستان آتی ہے تووہ رومی سے بات کرنے کے لیے دانش کو کال کرتی ہے ۔ دانش کا فون چونکہ متین صاحب کی بیٹی ہانیہ جو رومی کی ٹیچر ہے اسکے پاس ہوتا ہے تو وہ مہوش کا فون ریسیو کرتی ہے جس سے مہوش سمجھتی ہے کہ شاید ہانیہ دانش کی کوٸی گرل فرینڈ ہے
مہوش رومی سے ملنے کے لیے پھر دانش کے فلیٹ پر آتی ہے جہاں وہ دانش سے رومی کو اپنے ساتھ ہر ہفتے دو دن رکھنے کی بات کرتی ہے لیکن دانش مہوش سے کہتا ہے کہ رومی سے مل لو لیکن اسے شہوار کے گھر میں نہ لے کر جاٸے جس کی وجہ سے مہوش اور دانش میں تلخ کلامی ہوجاتی ہے اور مہوش دانش کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کرتی ہے اور شہوار کو کہتی ہے کہ دانش نے میری توہین کی ہے لہزا رومی کو اس سے چھین کر رہوں گی اور دانش کو عدالت میں گھسیٹوں گی
دانش جو پہلے ہی رومی کی پڑھاٸی میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے پریشان تھا وہ شہوار کی بار بار دھنکیاں سننے کے بعد ہانیہ اور رومی سے مشورہ کر کے شہوار کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر شہوار کے آفس جا کر شہوار کے آفس ورکرز کے سامنے شہوار کی پٹاٸی کرتا ہے شہوار جو اب مہوش کی بار بار ضد کی وجہ سے اس سے شادی کرنے کے لیے تیار تھا عین نکاح کے وقت شہوار کی پہلی بیوی آجاتی ہے اور شہوار کو فراڈ کے چکر میں جیل بجھوا دیتی ہے جبکہ مہوش کو گھرسے نکال دیتی ہے اسی دوران دانش اپنا فلیٹ بیچ کر ساری سٹاک ایکسچینج میں لگا دیتا ہے اور یوں ایک دن میں تین کروڑ کا منافع کما لیتا ہے بڑا گھر اور گاڑی لیتا ہے اور رومی کو ہاسٹل سے گھر لےآتا ہے
رومی چاہتا ہے کہ اس کی ٹیچر ہانیہ کی شادی اپنے والد دانش سے کروا دے جبکہ مس ہانیہ اور اس کی بہن بھی دانش سے بہت متاثر ہیں ہانیہ کی بہن بھی اس کو یہی مشورہ دیتی ہے کہ اگر دانش شادی کا کہے تو شادی کے لیے مان جانا جب کہ مہوش اب در بدر کی ٹھوکریں کھا تی ہوٸی اپنے اور دانش کے دوست سلمان سے رابطہ کرتی ہے سلمان کی بیوی جو مہوش کی دوست تھی اسے ایک ہاسٹل میں کمرہ کرایہ پر لے کر دیتی ہے اور کچھ پیسے دیتی ہے تاکہ مہوش اپنی ضرورت پوری کر سکے شہوار کی پہلی بیوی مہوش سے ملنے ہاسٹل آتی ہے اور مہوش کو اڑھاٸی کروڑ کا چیک چیک دیتی ہے کہ یہ ان پانچ مہینوں کا معاوضہ ہے جو تم نے شہوار کے ساتھ بغیر کسی رشتے کے گزارا ۔ مہوش اپنی نبض کاٹ لیتی ہے تو ہاسپٹل میں سلمان اور اس ک بیوی مہوش کا خیال رکھتے ہیں دانش اور رومی بھی ہاسپٹل جاتے ہیں دانش مہوش کو دیکھے بغیر واپس آجاتا ہے جبکہ رومی اپنے باپ سے پوچھ کر ماں کے پاس ایک رات رک جاتا ہے (جاری ہے)