کشمیر کی حسین وادیوں میں‌شوٹ کیا گیا ڈرامہ سیریل ”نیم“ پانچ جون کو آن ائیر کیا جارہا ہے، ڈرامے کو کاشف انور نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن شہزاد کشمیری کی ہے. کاسٹ میں ارسلان نصیر‘ ماورہ حسین ‘ مریم نفیس‘سید جبران ‘ اشمل خان‘ امیر گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔ کہانی تین افراد ایک مخلص سماجی کارکن زمل ‘ایک مخلص اور سرگرم استاد شاہزل اور ایک معزز قبائلی رہنما کے بیٹے کرامت خان کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے ۔زمل اور شاہزل اپنی شادی کی تیاری میں مصروف ہیں ‘ ایسے میں ان کی زندگی پے درپے واقعات کی زد میں آجاتی ہے جو

انہیں ہوس‘دھوکے اور سیاسی طاقت کی کشمکش کے جال میں اُلجھا دیتے ہیں.شائقین ارسلان نصیر اور ماورا حسیسن کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں دوسری طرف سید جبران کو بھی اس ڈرامے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے کی کہانی کافی مختلف ہے ، جبکہ ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کا کہنا ہےکہ ہم نے بہت ہی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا ہے شائقین نہ صرف کہانی سے محظوظ ہوں گے بلکہ لوکیشنز دیکھ کر بھی ان کو بہت مزا آئیگا. ماورا حسین بھی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں. ارسلان نصیر ایک الگ کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیے رہے ہیں.

Shares: