دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی،زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال لے جائیں ،صبح موقع دیکھیں گے ،پولیس چوکی دری میرو کے محرر کاحکم،
دراہمہ ،باغی ٹی وی (عبدالوحیدنامہ نگار)تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میرو موضع نوریہ کوریہ میں عابد حسین ولد علی محمد قوم چندر نے رقبہ پر گندم کاشت کی ہوئی ہے ،گندم کی فصل کوسیراب کرنے کیلئے سولرپینل سے ٹیوب ویل چلاتا تھا ، گذشتہ رات آٹھ دس مسلح افراد پر مشتمل چوروں اور ڈکیتوں کا گینگ عابد حسین چندر کے ٹیوب ویل بور پر پہنچ گیا،اس گینگ کے چار بندوں نے عابد حسین کو گن پوائنٹ پر قابو کرلیا اور سٹینڈ پر لگے سولرپینل اتارنا شروع کردئے ،جس پر عابد حسین نے شورواویلہ اور مزاحمت کی تو ان ڈکیتوں نے عابدحسین کے سرمیں گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا،چورو ڈکیت گینگ سولرپینل کی پلیٹیں اٹھاکر لے گئے ،لیکن شورشرابا ہونے کی وجہ سے وہ سولر پلیٹیں راستے میں پھینک کرفرار ہوگئے ، صدام حسین چندر نے باغی ٹی وی سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقوعہ کی اطلاع بذریعہ موبائل فون پولیس چوکی دری میروکے محررکورات دو سے تین بجے کے درمیان دی، محرر نے موقع پر آنے کی بجائے حکم دیا کہ آپ لوگ زخمی کو ہسپتال لے جائیں ہم صبح موقع دیکھ لیں گے اور کارروائی بھی کریں گے،صدام حسین کامزیدکہنا تھاکہ پھرہم نے 15پرکال کی ،جس پر تھانہ دراہمہ پولیس اور اس کے ساتھ دری میرو پولیس کی گاڑی بھی موقع پر آئی ،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ پولیس دری میرو اگربروقت کارروائی کرتی تو لازمی طور کچھ چورڈکیت گرفتار ہوسکتے تھے ،لیکن پولیس نے روائتی تساہل سے کام لیا اور بروقت کارروائی نہ کی ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔
دراہمہ : دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں