کہروڑ پکا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث دریا کےکنارے بسنے والے خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے جبکہ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج سے منسلک اضلاع میں 41 ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، ریلیف کیمپس نگراں وزیراعلی کی ہدایت پر قائم کیے گئے ہیں، جن میں 408 ریسکیورز، 135 بوٹس و دیگر مشینری کام میں مصروف ہیں۔
عمران قریشی نے بتایا کہ اب تک 26 ہزار 428 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، اور 1643 جانوروں کو بھی سیلابی علاقوں سے نکالا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھاکہ دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤمعمول پر ہے، جہاں پانی کی آمد اور اخراج 18564ہے، تاہم ہیڈسلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد اور اخراج 83570 ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، چناب،اور جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکپتن، وہاڑی اور بہاولنگر کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، اور ان تینوں اضلاع میں ریسکیو اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں، جب کہ ستلج کے دریائی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں کے ضروری سازو سامان اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق پانی کا ریلا ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام تک 60 گھنٹوں میں پہنچے گا، بہاولپوراورلودھراں کو بھی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام اضلاع کے پاس مشینری آلات سمیت وسائل کی کمی نہیں ہے۔








