امریکا: درجنوں ڈاکوؤں کا سُپر اسٹور پر دھاوا،نئی تاریخ رقم ہو گئی ،پولیس بھی پریشان

0
42

کیلی فورنیا: امریکہ میں مسلح ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد میں ایک سپر اسٹور کو لوٹ کر پولیس سمیت عام شہریوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

باغی ٹی وی : واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تقریباً 80 مسلح ڈاکوؤں نے اجتماعی طور پر ایک سپر اسٹور پر دھاوا بولا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے اس بات کی گواہی عینی شاہدین نے دی ہے کہ لوٹ مار کرنے والے مسلح ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں افراد پر مشتمل تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے جو کچھ دیکھا وہ کوئی فلمی منظر تھا اور یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ سب کچھ حقیقی طور پر ہو رہا ہے مسلح ڈاکوؤں نے واردات سے قبل اسٹور کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ملازم کی آنکھوں پر پسی ہو ئی مرچوں کا بھی اسپرے کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے سامان اور نقدی سے پہلے بیگوں کو بھرا اور فرار ہو گئے فرار ہونے کے لیے ڈاکوؤں کی گاڑیاں بھی جائے واردات پر پہلے سے موجود تھیں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن اس کے باوجود فوری طور پر جائے واردات سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے جانے والے افراد سے فی الوقت تفتیش جاری ہے تاہم اس ضمن میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ ماسک پہنے ہونے کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کچھ زیادہ مدد نہیں مل رہی ہے۔

دوسری جانب سماجی ماہرین کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں ڈاکوؤں کے ایک ساتھ ایک اسٹور پر حملے کی واردات کا کوئی ریکارڈ شاید ہی مل سکے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کی ہائی وے پر ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے ڈالروں کی بارش ہو گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی مشہور شاہراہ پر ہزاروں ڈالر اس طرح بکھرے ہوئے تھے کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتر بند ٹرک سے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا شروع ہو گئے اور شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کر دیے تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔

پولیس افسر نے کہا تھا کہ شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply