بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکےہیں
Crime

ٹیکسلا: پولیس نے بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ہوگیا ہے ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لاہور بھجوادیا گیا ہ ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتےتھے۔

ایس پی کے مطابق ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکےہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکے، تین بچے بازیاب کرالیے ہیں۔

خواتین کو جنسی ہراساں، بلیک میل کرنیوالے ملزمان گرفتار

دوسری جانب ایف آئی اے نے تین مختلف کاروئیوں میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا، تر جمان ایف آئی اےکے مطابق سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز شئیر کیں۔ملزم نے انٹرنیشنل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ کو دھمکی آمیز پیغامات اور کالز بھی کیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل سکھر نے کاروائی کے دوران آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گھوٹکی سے گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں اور متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکیا محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ملزم نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں ملزم محسن کو ایف آئی اے نے ملتان سے گرفتار کیا جس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے-

مجھ پر کتے چھوڑے جاتے تھے،عندلیب فاطمہ کا بیان آ گیا

Comments are closed.