گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
0
37
ctd police

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے جوکہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہو اجبکہ ملزم اس وقت افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل افغانستان سے کراچی آکر روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کے قریبی ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم اپنے ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کے ساتھ ملکرگروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔ ملزمان سے مزید وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو دستی بم بمعہ اسلحہ و ایمونیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

Leave a reply