باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخؤاست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پردوران سماعت لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزارسے کہا مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا ،عدالت نے غیر ضروری درخواست اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے عدالت کسی کو آئینی حق کے استعمال سے کیسے منع کر سکتی ہے؟
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟ درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
واضح رہے کہ عمران خان نے پرویز الہیٰ کے ساتھ ملکر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اس بیان کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور میں ملاقاتوں میں متحرک ہیں، عمران خان نے جمعہ کا وقت دیا تھا، پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، آصف زرداری نے گزشتہ روز چودھری شجاعت،اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں، آج بھی لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں سالک حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے خلاف حکمت عملی پر بات ہو گی