ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

0
40
supreme

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کیس میں درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی عدالت نے دائر نظر ثانی اپیلوں کو نمبر لگانے کا حکم دیا اور درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی بھی اجازت دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کے وکیل اور اسحاق ڈار کے وکیل کو پیش ہونے کی اجازت دی عدالت نے پرویز رشید کو بھی نیا وکیل کرنے کی اجازت دے دی۔

وکیل نے عدالت سے کہا کہ نئے قانون کے مطابق نظرثانی اپیلوں میں ایڈیشنل حقائق بتانا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیا قانون نا فذ ہےآپ اس کے تحت درخواست دے سکتے ہیں، چاہیں تو نئے قانون کے مطابق نظرثانی دائر کریں۔

پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ 184(3) کے تحت سنایا تھا، درخواست گزاروں کو نئے قانون کا فائدہ لینا چاہئے۔

Leave a reply