پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت

0
71

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت

باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی .جستس امیر بھٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی..پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیاگیا اس سلسلے میں‌ سرکاری وکیل نے کہا کہ .سپریم کورٹ کے حکم پرپی کے ایل آئی ہسپتال پچانوے فیصدفعال ہوچکا ہے.دوسال کے عرصہ میں ہسپتال میں چار لاکھ نوے ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔

جواب جمع کرواتے ہوئے کہا گیا ہسپتال میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت رواں سال جگرکی پیوندکاری کاآغاز کردیا گیا ہے۔ان تک جگرکی پیوندکاری کےتین کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں۔حکومت پنجاب کا جواب بائیس صفحات پر مشتمل ہے.عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا

امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

Leave a reply