دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا ۔
دی نوبل قرآن کی اشاعت سے انگریزی داں طبقہ کےلئے قرآن مجید کو سمجھنا بہت آسان ہوجائے گا ۔ دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے کہا ہے کہ اس سے پہلے اگرچہ لفظ بہ لفظ ترجمے والے قرآن پاک موجود ہیں جو عموماََ دورنگوں میں شائع کیے گئے ہیں ان تراجم سے قاری کےلئے عربی کے ہر لفظ یاحرف کے ترجمہ کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے برعکس سٹڈی دی نوبل قرآن کا ترجمہ چہار رنگ خانوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔ خانوں کے اندر لفظ بہ لفظ ترجمہ کے ساتھ ساتھ حاشیے میں بھی آیات کے نمبر دے کر ان کا بامحاورہ ترجمہ دیا گیا ہے ۔ اس سے پڑھنے والے کےلئے عربی الفاظ کے لغوی معانی جاننے کے ساتھ ساتھ آیات کا مجموعی مفہوم بھی حاصل کرنا آسان ہوجائے گا اور تلاوت قرآن مجید کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا ۔
چہار رنگ ” دی سٹڈی نوبل قرآن “ میں لفظی ترجمہ آیات کے نیچے ڈبوں میں دیا گیا ہے ۔ لفظوں کے اسما ، افعال اور ترکیبوں کے معانی چار رنگوں کے استعمال سے واضح کیے گیے ہیں ۔ اللہ کے ذاتی اور صفاتی نام سبز رنگ میں ظاہر کئے گئے ہیں ۔ اسمائے معرفہ اور اسمائے ضمیر کا رنگ سیاہ ہے ۔ افعال سرخ رنگ میں دیے گئے ہیں ۔ حروف ِ جار اور حروف ِ عطف آسمانی رنگ میں دکھائے گیے ہیں ۔ آیات کے نمبر زرد رنگ کے دائرے میں ہیں ۔ عربی الفاظ وتراکیب میں پوشیدہ معانی کی وضاحت کےلئے مترادف انگریزی الفاظ قوسین میں دیے گئے ہیں اور ان کے رنگ مدہم رکھے گئے ہیں ۔سٹڈی دی نوبل قرآن کاا نگریزی میں ترجمہ ڈاکٹر تقی الدین الہلالی اور ڈاکٹر محسن خان کی کاوش ہے ۔دارالسلام کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ نوبل قرآن کا لفظ بہ لفظ ترجمہ اور معانی چار رنگوں کی مدد سے پیش کررہا ۔ اس ترجمے کا واحد مقصد قرآن مجید کی زبان کو قارئین کے ذہن نشین کروانا ہے ۔ اس قرآن مجید کی لے آﺅٹ ایسی ہے کہ اس سے باقاعدہ تلاوت بھی کی جاسکتی ہے ۔
خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب