دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا ۔ 25جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کی جانب سے دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش ِنظر ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن، شاہپور، بھیرہ، ساہیوال کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ دریائے جہلم و چناب کے کناروں پر ;200;باد دیہاتوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو 1122 محکمہ انہار، پولیس، صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال میں بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا سولت سعیدنے ان تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں فوری طور پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کریں اور سیلابی علاقوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کا زیادہ جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔