دس گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا

0
44

ملانہ ڈگر کے مال بردار ٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے بعد کندیاں کوٹ ادو سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل تھا اطلاع ملنے پر ریلیف ٹرین نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر کے 7 بوگیوں کو پٹڑی پر منتقل کر دیا ہے آخر بوگی کو منتقل کرنے کا کام جاری ہے ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملتان سے راولپنڈی اور کراچی سے پشاور جانے والی ٹرینوں کو بھکر ریلوے اسٹیشن جبکہ پشاور سے کراچی اور راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرینوں کو کلورکوٹ اسٹیشن پر روکا جائے گا ریلوے ٹریک کی بحالی پر 4 سے 5 گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

Leave a reply