دس روپے دیکر سفاک ملزم نے کی نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں الیکشن کے دن پولنگ بوتھ کے پاس نو سالہ کی بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دیو بھومی کلو میں لوک سبھا انتخابات کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب نو سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنےآیا ہے. مقامی سکول میں الیکشن کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے. سکول کے ساتھ ملحقہ گرائوند میں بچی کھیل رہی تھی اور اس کی ماں کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی. ملزم نے بچی کے پاس جا کر اسے دس روپے دئیے اور کہا کہ دکان سے چیز لے آو ، بچی چیز لینے جا رہی تھی تو ملزم نے راستے میں اس بچی کے ساتھ زیادتی کی. بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی پہچان دیوندر سنگھ کے طور پر ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.