ڈسکہ انتخابات میں ن لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا ، شازیہ مری کا منطق
باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں ن لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا کہ نظام میں رہ کر جدوجہد کرنا ہے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نوشین افتخار نے استعفی دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی، ہمیں خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی سمیٹی، ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے،
پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے کمٹمنٹ کو نبھایا،آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیا،
واضح رہے ک پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا