ن لیگ نے تین بنیادی وجوہات کی بناپرالیکشن جیتا:نوشین افتخارکی شخصیت بھی اس کی حقدارتھیں:مبشرلقمان

0
45

لاہور:ن لیگ نے تین بنیادی وجوہات کی بناپرالیکشن جیتا:نوشین افتخارکی شخصیت بھی اس کی حقدارتھیں:اطلاعات کے مطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان نے ڈسکہ انتخاب میں ن لیگ کی جیت کے تین بنیادی نقاط کی وضاحت کرکے سب کوحیران کردیا

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ن لیگ کی طرف سے نوشین افتخار کی شخصیت بہترین انتخاب تھا جبکہ اس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسجد ملہی بہرکیف ایک متنازعہ اورکمزورامیدوار تھے جس کا فائدہ ن لیگ کو ہوا

 

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دوسری بڑی وجہ علاقائی سیاست ہے ، دھڑے بندیوں اوربرادریوں نے بھی اس میں بڑا کردارادا کیا اس علاقے میں مغل برادری کا ووٹ بہت زیاددہ ہے اورمغل برادری اپنے آپ کولوہاربھی کہتے ہیں اورجب انکے ذہن میں‌ یہ آتا ہے کہ وہ لوہارہیں توپھروہ نوازشریف کےساتھ رشتہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں

وہ کہتے ہیں اس انتخاب میں مغل برادری کا سارے کا سارا ووٹ ن لیگ کو پڑا ہے اس کے علاوہ اس حلقے میں ن لیگ نے ہراس دھڑے کی حمایت لی جس کی حمایت سے اسجد ملہی محروم رہے

مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ اس انتخاب کے جیتنے کی بڑی وجہ حمزہ شہبازشریف ہیں اگران کی جگہ مریم نواز ہوتیں‌ تویہ الیکشن ن لیگ نے واضح شکست سے ہارجانا تھا اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہےکہ مریم نوازکی بجائے عوام حمزہ شہبازپراعتبارکرتے ہیں اوریہ اسی اعتبار کا نتیجہ ہے کہ حلقے نے نقشہ ہی بدل کررکھ دیا ہے

Leave a reply