ڈسکہ میں ‌پولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی

ڈسکہ میں‌پولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی
باغی ٹی وی : پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ سٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارج

پولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی ، ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں پر لاٹھی چارج کردیا . ووٹروں نے پولینگ اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی جس وجہ سے پولیس نے ووٹروں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کردیا .

اس سلسلےمیں عوام میں پولیس کے اس رویے کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے .ان کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی ہے یا پی ٹی آئی حکومت کی . اس سلسلے میں ڈسکہ میں پہلے ہی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے . ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے اموات ہوئی ہیں


گوئند کے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شانی اور ماجد شامل ہیں

ایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے

ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

Comments are closed.