مانسہرہ: داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے،اپرکوہستان اہلکاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔
اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر
ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی
عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل








