محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

0
68
data darbar

محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور : باغی ٹی وی ، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری دربار کی توسیع منصوبے کے سلسلے میں ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور کو داتا دربار کے توسیع منصوبے کے لئے اراضی خریدنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے۔

سمری کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور اراضی کی خریداری کے لئے این او سی طلب کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منصوبے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبہ 35 کینال اراضی پر مشتمل ہے۔

جبکہ اس حوالے سے محکمہ اثارے قدیمہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں واقع لدا اکروش کی ازسر نو تعمیر کی بجائے دربار کے اس حصے پر درخت لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ داتا دربار کے توسیع منصوبے کا باقاعدہ نقشہ تیار کرلیا گیا ہے

جبکہ کمیٹی نے ایک اور بھی تجویز پیش کی ہے کہ دربار کے توسیع منصوبے کو صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔

Leave a reply