ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا
لاہور: معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن بمبل نے کئی صارفین کی شکایت کے بعد بالآخر ایوارڈ یافتہ معروف اور خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ اکسٹھ سالہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا تو وہ برا مان گئیں اور انہوں نے ڈیٹنگ ایپ کو شکایت کر دی اداکارہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایاکہ بمبل انتظامیہ نے جعلی ہونے کے شک میں ان کا اصلی اکاونٹ بند کر دیا ہے جس سے انہیں پریشانی اور افسوس ہوا دراصل بلاک کیا گیا اکاونٹ ان کا اپنا ہی تھا نہ کہ جعلی بلکہ وہ اصلی تھا شیرون سٹون کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے بعد بمبل انتظامیہ نے اداکارہ کا اکونٹ بحال کر دیا جب کہ انہوں نے اداکارہ سے بھی معذرت بھی کی کہ انہوں نے ان کا اکاونٹ صارفین کی شکایت پر شبے مکں ان کا اکونٹ بلاک کر دیا تھا اور جبکہ یہ پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی اداکارہ نے خود اعتراف کیا کہ کسی ڈیٹنگ ایپ نے ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا ہے

Shares: