دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا گیا
دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا گیا
ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی، دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا گیا راولپنڈی کے بشارت ہسپتال میں غفلت اور نااہلی کی انتہا ہوگئی، دورانِ آپریشن لیڈی ڈاکٹر نے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا۔ ضلع چکوال سے وابستہ ماسٹر نثار کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل اُن کی 24 سالہ بیٹی عظمیٰ نثار کے پیٹ میں درد ہوا تھا، اُسے رسولی کی شکایت تھی۔ ہم چیک اپ کیلئے ہسپتال لے کرگئے، چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کروانے کا بولا۔
ایک نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے بیٹی کے آپریشن کے دوران اُس کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا، جس کا ہمیں دو مہینے کے بعد پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے 2 ماہ بعد بھی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی بلکہ درد اور تکلیف میں مزید اضافہ ہونے لگا، جس پر ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں چیک کرایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
دوبارہ چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ پہلے کیے گئے آپریشن کے اوزار تولیہ اور بیلٹ پیٹ میں ہی چھوڑدیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے تکلیف ہورہی ہے۔ تاہم دوسرے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کے بعد تولیہ اور بیلٹ نکالا۔ واضح رہے کہ مریضہ ابھی بھی اسی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے اور مریضہ کے والد نثاراحمد کی جانب سے اعلیٰ حکام سے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کے معاملے پرسخت نوٹس لینے اور اُس کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔