شہبازشریف سیاسی بقا کےلیے پریس کانفرنس کررہے ہیں،جھوٹا آدمی ہے ، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے خاموشی توڑ دی
لندن: شہبازشریف میرے خلاف سیاسی بقا کےلیے پریس کانفرنس کررہے ہیں،شہبازشریف جھوٹا آدمی ہے ، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے خاموشی توڑ دی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کی خبر منظرعام پر لانے والے طانوی صحافی نے کہا ہے کہ پاکستان یا مسلم مخالف ہونے کا الزام بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف یا کسی اور قانونی معاملے پر بات نہیں کرسکتا، پاکستان یامسلم مخالف ہونےکا الزام بدنام کرنےکی کوشش ہے۔ڈیوڈ روز نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہےکہ پاکستانیوں کوشہبازشریف جییسا جھوٹا سیاستدان نصیب ہوا ہے
I can't comment yet on the claims of Shehbaz Sharif, or other legal matters. But allegations that I've ever been motivated by anti-Muslim or anti-Pakistani racism are monstrous and defamatory. I've spent much of my career exposing and fighting racism, and I stand by that record.
— David Rose (@DavidRoseUK) February 1, 2020
ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روزکا کہنا تھا کہ ’میراریکارڈہےہمیشہ نسل پرستی کےخلاف جدوجہدکی، ناانصافی،دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تحقیقات کیں، اسی طرح گوانتاناموبے جیل اور ڈرون حملوں کےخلاف تحقیقاتی رپورٹنگ بھی کی‘۔
ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ ’میں نے 20سال تک جھوٹےالزام میں سزائےموت پانےوالےشخص کا ساتھ دیا اور سچ سامنے لے کر آیا، مجھےنسل پرست کہاہےتو ثابت بھی کرنا پڑےگا‘۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 30 جنوری کو برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن اور صحافی کے خلاف ہتھک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ شہباز شریف اور ان کے وکیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہائی کورٹ کو بتا دیا کہ ڈیلی میل آن لائن نے بے بنیاد الزامات لگائے، آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا۔
I spent years investigating injustice in the war on terror, including Guantanamo and drone strikes on civilians. I devoted parts of 20 years trying to save the life of a wrongly-convicted African-American on death row. If you say I'm a racist, you'd better be ready to prove it.
— David Rose (@DavidRoseUK) February 1, 2020
شہباز شریف کے وکیل الاسڈیئر پیپر کا کہنا تھا کہ رائل کورٹ میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ لگ سکتے ہیں، اخبار اور صحافی ڈیوروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد پروپیدگنڈا کیا اور ڈیوڈ روز نے اپنے آرٹیکل کے ذریعے بغیر تصدیق کے الزام تراشی کی۔
برطانوی صحافی ڈیوڈ روزنے شہباز شریف کی شعبدہ بازی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ حقائق کی بنیاد پررپورٹنگ کی ہے میں ثابت کروں گا کہ شہبازشریف واقعی ایک کرپٹ شخص ہے جوپاکستانیوں کوگمراہ کررہا ہے