لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا
باغی ٹی وی :لاک ڈاون کے دوران جان بچانے والی دوا سپلائی کمپنی نے بھی ملازمین کو فارغ کردیا ، ان میں 16 ملازمین نے اسکوئر ڈسٹریبیوشن کمپنی کی جانب سے نکالے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالت نے سندھ حکومت سیکرٹری لیبر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے.سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو نکالنے سے روکا تھا، سیکرٹری لیبر سے رجوع کیا تھا مگر انھوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا،
کراچی:لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو انڈسٹریز سے نہ نکالنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت پر ججز کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب قانون سازی کی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتے؟ عدالت کا سندھ حکومت سے سوال عدالت نے ملزمان مالکان کے وکلا سے 13مئی کو مزید دلائل طلب کرلیے
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ سندھ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو مکمل طور پر کھول دیاہے،








