دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر پروگرام ملتوی کردیئے

کراچی :دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر پروگرام ملتوی کردیئے اطلاعات کےمطابق دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات معطل کر دیے

باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کے ملک بھر میں 571 ہفتہ وار اجتماعات ہوتے ہیں ،ہر ہفتے ان اجتماعات میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ(1٫50٫000)سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں

ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ آج عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا ،ویڈیو لنک کے زریعے بانی دعوت سلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری خطاب کریں گے جس کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا

آج کے ویڈیو لنک میں کرونا وائرس اور دیگر امراض کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی،مولانا محمد الیاس عطار قادری قوم سے کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے ، ادھرعوام سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے احتیاط کے ساتھ ساتھ دعا و استغفار کا سلسلہ جاری رکھیں

Comments are closed.