کوئٹہ :تیسرا دن تیسرا زلزلہ:پاکستان زلزلوں کی لپیٹ میں آگیا،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان میں مسلسل تین دنوں میں تیسرا زلزلہ آیا ہے اوراس کا سب سے متاثرہ خطہ بلوچستان کا علاقہ ہے ، رپورٹس کے مطابق ژوب میں زلزلہ، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
حکام کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
یاد رہےکہ کل آواران اورگردونواح میں زلزلہ آیا تھا اورپرسوں بھی بلوچستان کے مختلف حصوں میں زلزلہ آیا تھا