بہاولنگر: نائب قاصدکے کروڑوں روپے کے اثاثے ،اعلیٰ حکام بھی ہکے بکے رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے نائب قاصدکےکروڑوں روپے کے اثاثے نکل آئے، قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق بہاولنگرکے اس نائب قاصد کے بارے میں ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کمرشل اور رہائشی جائیدادیں ہیں۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر نیب ملتان نے بہاولنگر میں ڈی سی آفس کے نائب قاصد کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزم کے گھر سے سونا،کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیاگیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Shares: