ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول بہبل والی اور گورنمنٹ غلام فاطمہ گرلزہائی سکول کا دورہ کیا ہے، سکولز انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے کرونا ایس او پیزودیگر اقدامات کا جائزہ لیا ہے، ایک ماہ کی تعطیلات کے بعد کھلنے والے سکولزمیں آنے والے بچوں کا استقبال کرتے ہوئے بچیوں کو ویلکم کیا ہے، بچے ڈپئی کمشنر نارووال کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے، ان کی طرف سے اظہار مسرت، ڈپٹی کمشنر نارووال کی موجودگی میں سکول آنے والی بچیوں کا ٹمپریچرچیک کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پرطالبات میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے.

سی ای اوایجوکیشن میاں محمد جمیل، ڈپٹی ڈی او(زنانہ) صدف طاہرہ، اے ای او فضا ثناء اللہ خاں، سینئر ہیڈ مسٹریس راحیلہ ارشاد اورطاہرہ جاوید اس موقع پر موجود تھیں.

ڈپٹی کشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں، اس سلسلہ میں سکولز انتظامیہ کی طرف سے زراسی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، بچے کل کا روشن مستقبل اورقیمتی آثاثہ ہیں، ان کی زندگیوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، حکومت اس وائرس کوکنٹرول کرنے کرنے کے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو ہم سب نے مل کامیاب بنانا ہے۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Shares: