باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا۔ 6 روزہ کرکٹ لیگ کا آغاز ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور کی گیند پر خوبصورت شاٹ کھیل کر کیا۔ ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل کرکٹ لیگ میں شیخوپورہ ، شرقپور ، فیروزوالا ، مریدکے اور صفدر آباد کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ کرکٹ لیگ کے مقابلے 28 نومبر سے 3 دسمبر تک کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپور میں جاری رہیں گے۔ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونيو) سرمد تیمور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ زینب طاہر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید شاکر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر سمیت کرکٹ کے کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوٸی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی زمیں کھیلوں کے حوالہ سے نہایت زرخیز ہے اور ضلع شیخوپورہ کی دھرتی نے متعدر ایسے کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک و قوم اور شیخوپورہ کا نام روشن کیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ سے کرکٹ کا آغاز کر کے کرکٹ کے میدان میں رانا نوید الحسن ، محمد آصف اور عمران نذیر ایسے نام ہیں ، جنہوں نے کرکٹ کی میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرميوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں ، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور سکول کی سطح پر بھی ضلع میں کھیلوں کی سرگرميوں کا آغاز کیا جارہا ہے تا کہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور کھلاڑی اپنا شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved