اسلام آباد :ڈیڑھ ماہ قبل باغی ٹی وی نے اسلام آباد آئی الیون کے قریب واقع فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی کے حوالے خبر لگائی جس پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ میں نے ایم سی آئی تک اس کو پہنچادیا ہے وہ جلد اس پر کام کریں گے لیکن ڈیڑھ ماہ سے زائد دن بیت گئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فلٹریشن پلانٹ کی خستہ خالی کو دور نہ کیا اور اب بھی سبزی منڈی کے قریب علاقے کے لوگ پانی کے لئے آئی ٹین میں واقع فلٹریشن پلانٹ پر جاتے ہیں اور آئی الیون فلٹریشن پلانٹ بچوں کی کھیل کی جگہ بن چکی ہے.
ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی, باغی ٹی وی کی طرف سے لگائی گئی خبر
ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی کے باوجود ڈیڑھ ماہ گزر گیا لیکن ایم سی آئی فلٹریشن پلانٹ پر توجہ نہ دے سکی
