اسلام آباد:شکایت کرنے کا سب سے بہترین طریقہ سیٹیزن پورٹل ہے. ڈی سی اسلام آباد، اطلاعات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے جن کی گزارشات یا پیغامات کا وہ وقت کی قلت کی وجہ سے جوابات نہیں دے پاتے
ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کہتے ہیں کہ انہیںاس بات پربہت دکھ ہوتا جب وہ کسی شہری کی ٹویٹ یا دیگرپیغام کا جواب نہیں دے پاتے ، ان کا کہنا تھا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ مجھے براہ راست پیغام بھیجنے کی بجائے سٹیزن پورٹل پراپنی شکایات درج کروائیں ان پرمناسب داد رسی کی جاتی ہے
یہ پیغام ان سب کے لئے ہے جو مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں کیونکہ میں ان کی ٹویٹس کا جواب نہیں دے پاتا ۔ اپ سب سے معزرت کرتا ہوں ۔ دن میں سیکڑوں کی تعداد میں میسیجز آتے ہیں ان سب کا جواب نہیں دے پاتا ۔ ٹویٹر خود بھی کئی ٹویٹس کا نوٹیفیکیشن نہیں دیتا۔
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 17, 2020
محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ٹویٹربھی کئی ٹویٹس کا جواب نہیں دیتا تو اس صورت میں بھی کئی سائلین تک میرا پیغام نہیں پہنچ پاتا ،
اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی سی اسلام آباد کہتے ہیں کہ بہترین طریقہ سٹیزن پورٹل ہے آپ وہاں اپنی شکایات کا اندراج کروائیں ، تمام شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور سائل کی داد رسی کرنے کی بھرپورکوشش کی جاتی ہے