کراچی: ڈی سی اسلام آباد نے کبوتروں کی پروازیں روک دیں‌،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پرانے ایئرپورٹ کے اطراف میں‌ واقع علاقوں میں کبوتر کی پروازوں پرمکمل پابندی عائد کردی ہے

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راولپنڈی کے اولڈ ایئرپورٹ اور بیس کے اطراف میں واقع علاقوں میں کبوتر اڑانے پر پابندی کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔

جس کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق کبوتر بازی کے باعث اولڈ ایئرپورٹ اور بیس سے اڑنے والے طیاروں کو دوران پرواز مشکلات پیش آتی تھیں جن کی پائلٹس اور ایئرلائن نے بھی شکایات درج کروائیں تھیں۔

واضح رہے کہ کبوتر پالنے کے شوقین افراد بالخصوص شام کے وقت ٹولی کی صورت میں کبوتر اڑاتے ہیں اور پھر انہیں اندھیرا ہونے سے قبل پنجروں میں بند کردیتے ہیں۔

Shares: