ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،ہنگامی دوررے

0
43

خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع بھر میں جاری بارش کے سلسلہ کے دوران چاروں تحصیلوں کا ہنگامی دورہ کیا – انہوں خانیوال شہر ،مخدوم پور پہوڑاں، کبیروالا، سرائے سدھو ، باگڑ سرگانہ ، عبدالحکیم ، تلمبہ ، میاں چنوں ، جہانیاں کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا -اور بارش میں کام جاری رکھنے پر میونسپل کمیٹیز کے عملہ کو شاباش دی – تحصیلوں کے دوروں کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھا جائے اور نکاسی کے کاموں میں پہلے نشیبی علاقوں پر فوکس کیا جائے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں خود موجود رہیں – ڈپٹی کمشنر نے کبیروالا دورہ کے دوران بارش کے دوران چھت گرنے کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے دلی ہمدردری اور افسوس کا اظہار کیا – ڈپٹی کمشنر نے سرائے سدھو دورہ کے دوران مندر چوک پر ایک گھر میں جنازہ کی موجودگی پر علاقہ سے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات دئیے -ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران بجلی کی بندش پر پانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزلز کو چالو رکھنے کے لئے جنریٹرز کا بندوبست کیا جائے – دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ آج غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں- جو لوگ چھوٹے بڑے جانور پالتے ہیں انہیں محفوظ مقامات پر رکھیں اور بجلی کے کھمبوں کے نزدیک سے ہرگز مت گزریں-

Leave a reply