خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سیز اکرام ملک ، محمد اختر منڈھیرا اسسٹنٹ کمشنر اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کورونا کی حالیہ وباء میں لاک پر عملدر آمد یقینی بنانے میں علماء کے تعاون کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی دوری اور احتیاط کورونا وائرس سے بچائو کا واحد حل ہے مساجد میں نمازوں میں کم سے کم افراد کی شرکت کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح و دیگر نمازوں کے اوقات میں ایس اوپیز کے مطابق عمل کرایا جائیگا-_ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ حکومت کے احکامات کو ماننا ہر شہری کا فرض ہے ممران امن کمیٹی انتظامیہ کے بازو ہیں امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے- اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا-

Shares: