ڈپٹی چیئرمین نیب عہدے سے مستعفی

ڈپٹی چئیرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا
0
34
NAB

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہرشاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ظاہر شاہ نےاپنا استعفی چئیرمین نیب کوبھیج دیا،تاحال ظاہر شاہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔

قبل ازیں پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) سید اصغر حیدر قبل از وقت عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے چئیرمین نیب کو استعفی بھجواتے ہوئے انہوں نے درخواست کی تھی کہ ان کا استعفی 12 ستمبر سے قبل قبول کیا جائے پروسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت فروری 2024 کو مکمل ہونا تھی،سید اصغر حیدر نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کے ریفرنسز کی منظوری دینا تھی تاہم پراسیکیوٹر جنرل کے استعفے کے بعد یہ معاملہ التوا میں چلا گیا۔

خاتون ٹک ٹاک پر اپنے گھر میں مسلح افراد کی شادی کی تقریب دیکھ کرحیران

پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر کر سکتا نہ ہی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پوگا جب کہ کیسز کی منظوری بھی نہیں ہوسکے گی نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کے لئے بھی پراسیکوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

سعودی عرب میں اونٹنی کے دودھ سے ڈیری مصنوعات کی تیاری کا آغاز

Leave a reply