پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نگران وزیراعظم

بحالی کے کاموں پر بھی وزیراعظم کو بریفننگ دی گئی
0
55
mulaqat pmo

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی شریک تھے ،ناجے بن حاسن نے وزیر اعظم کو بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عالمی بینک نے 2022 کے تاریخی سیلابوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کا کام کیا،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کو مکمل کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،

ملاقات میں سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر بھی وزیراعظم کو بریفننگ دی گئی ،عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

Leave a reply