اوریا مقبول جان رات گئے گرفتار

0
31
orya

تحریک انصاف کے حمایتی صحافی اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا

اوریا مقبول جان کو رات کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، اوریا مقبول جان تحریک انصاف کے حمایتی صحافی ہیں، پولیس کی جانب سے صحافیوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں، آفتاب اقبال کو گرفتار کیا گیا، اینکر عمران ریاض خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ اوریا مقبول جان کو رات کو گرفتار کیا گیا، عمران ریاض خان کو دبئی جانے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، آفتاب اقبال کو انکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ اسوقت شروع ہوا جب ملک بھر میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کر کے تھانوں و جیلوں میں منتقل کر دیا ہے، عمران خان کل شام رہا ہو چکے ہیں اور لاہور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں

دوسری جانب جناح ہاؤس کو جلانے،توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اب تک بیشتر افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا تھا،ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

Leave a reply