ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع کے نمبرداروں کا ڈی سی آفس کنونشن

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع کے نمبرداروں کا کنونشن ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔کنونشن کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کی۔کنونشن میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصعر اقبال سمیت دونوں اضلاع کے نمبرداروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار حکومت پنجاب کے نمائندہ ہوتے ہیں،انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،محاصل وصولی کیساتھ مالی معاملات میں نمبرداروں کی معاونت ضروری ہے،نمبردار ہمارے ریونیو معاملات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے نمبرداروں کی سلیکشن میں میرٹ کو ترجیح دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقہ کی نمائندگی ملنا نمبرداروں کیلئے اعزاز ہے،میرے آفس کے دروازے انکے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے،لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں نمبردار اپنا بھرپور کردار ادا کریں،تمام محکموں کے افسران نمبرداروں کو اہمیت دینے کے پابند ہونگے،نمبردار ذاتیات کی بجائے اجتماعی مفادات کیلئے میدان میں آئیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے تونسہ ضلع کیلئے بدستور کام کئے جارہے ہیں،تونسہ کیلئے فنڈز مختص کرنے ، تمام محکموں کو فعال کرنے پر توانائیاں مرکوز ہیں،تونسہ کے نمبرداروں کا اجلاس اب تونسہ میں ہی منعقد ہوگا،محمد انور بریار نے مزید کہا کہ مہینہ میں ایک بار نمبرداروں کا کنونشن ضرور منعقد کیا جائے گا،انتظامی افسران اور نمبرداروں میں روابط کو فروغ دیا جائے گا۔اجلاس میں نمبرداروں کے تعارف کے ساتھ انکے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

Comments are closed.