حویلی لکھا میں ڈی سی اوکاڑہ کی آشیرباد سے پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی سکول انتظامیہ نے دیوار توڑ کر ڈاکٹر کے بچوں کو کمرے میں بند کردیا میاں، بیوی ڈاکٹرز پر تشدد بھی کیا شہریوں اور پولیس کی مداخلت سے قبضہ واہ گزار کروا لیا گیا ،

ڈاکٹرز کی رہائش پر قبضہ اور تشدد کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیک سٹاف نے ہڑتال کر دی،ڈاکٹرز، پیرامیڈیک سٹاف، انجمن تاجران، ڈرگ اینڈ کیمسٹ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی سی اوکاڑہ کی غنڈہ گردی پر ریلی نکالی اور ڈی سی اوکاڑہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اوکاڑہ کے صدر نے پریس کانفرنس بھی کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے نہیں تو احتجاج کا دائرہ ضلع اور پھر پنجاب تک بڑھایا جائے گا ۔

اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

Shares: