خرد برد اور ٹیکس جمع نہ کرنے پر 05 پٹواری نوکری سے برخاست ،جبکہ 11 معطل کر دیے گئے

0
46

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ریونیوریکارڈ میں خرد برد اور ٹیکس جمع نہ کرنے پر 05 پٹواری نوکری سے برخاست ،جبکہ 11 پٹواری معطل کر دیے گئے۔صوبائی حکومت کے احکامات پر محکمہ مال میں صفائی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے ریوینو ریکارڈ میں خرد برد، ٹیکس جمع نہ کرنے، کرپشن، بدعنوانی اور عوام کے لیے باعث اذیت بننا اور سرکاری احکامات کو سبوتاژ کرنے پر05 پٹوار ی نوکری سے برخاست اور 11 پٹواری معطل کر دیے گئے جبکہ ایک تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور گرداور کے خلاف مزید کارروائی کے لیے کیس صوبائی حکومت کو بجھوایا گیا ہے۔ معطل ہونے والے 11 پٹواریوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث اور عوام کے لیے اذیت بننے والے پٹوایوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور پشاور کو کرپٹ عناصر سے پاک کیا جائے گا اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پخونخوا کی ہدایت پر کرپٹ پٹوار یوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply