ڈپٹی کمشنر راجن پور کا تحصیل روجھان مزاری کا دورہ

0
148

راجن پور۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کا تحصیل روجھان مزاری کا تفصیلی دورہ۔ دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان اوربنیادی مرکز صحت کوٹلہ حسن شاہ کا معائنہ کیا، جہاں پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، جنرل وارڈ،میڈیسن سٹور،لیبارٹری کے علاوہ ایکسرے اور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے وارڈ میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی، ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد اور سیاسی سماجی شخصیت منصور خان سنجرانی بھی ہمراہ تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسی لینس کے گرلزاور بوائز ونگ کا دورہ کیا اور کلاسز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس میجر(ر) ولی اللہ طارق نے بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسی لینس میں منعقدہ ڈینگی سیمینار میں بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

Leave a reply