ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے سبزی منڈی سرور والی کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کے نیلامی عمل کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
محمد انور بریار نے پیاز اور ٹماٹر کے نیلامی عمل کا خود جائزہ لیتے ہوئے سبزی منڈی میں پیاز کی باقاعدگی کیساتھ نیلامی عمل کی نگرانی کرنیکی بھی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے چیک اینڈ بیلنس سے سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے،آڑھتی بھی کم منافع رکھ کر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں کسی بھی آئٹم کی شارٹیج نہیں ہونے دیں گے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی پڑتال کیلئے ضلع بھر میں متحرک ہیں،مجھ سمیت تمام انتظامی افسران عوام کو ریلیف دلانے کیلئے سرگرم ہیں،اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی نے ڈپٹی کمشنر کو قیمتوں کواعتدال میں رکھنے بارے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
Shares: