ڈی سی کا اچانک کہاں پہنچ گئے

میاں چنوں:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے دورہ میاں چنوں پر اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر اور کورونا ویکسینیشن سنٹر سروس ڈیلیوری اور بزرگ افراد کی ویکسینیشن کا جائزہ..

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے دورہ میاں چنوں پر اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر اور کورونا ویکسینیشن سنٹر سروس ڈیلیوری اور بزرگ افراد کی ویکسینیشن کا جائزہ لیا-انہوں نےا راضی ریکارڈ سنٹر پر فردات،انتقالات کے اجراء سائلین کی آمد کا ریکارڈ، سٹاف کی حاضریوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اے ڈی ایل آر و لینڈ ریکارڈ سنٹر سٹاف سائلین سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کی ہدایت کی-

ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن سنٹر پر بزرگ افراد کو ویکسئین لگانے کے کام کا بھی جائزہ لیا-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ابتک 3060فرنٹ لائن فائٹرز اور 257 بزرگ افراد کو ویکسئن لگا دی گئی ہے ںسنٹرز پر صرف وہ بزرگ افراد تشریف لائیں جن کو میسج موصول ہو-

Comments are closed.