ڈی سی کی ناک تلے کرپشن کا راج

قصور
ڈی سی دفتر میں انتہا کی کرپشن
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس ,قصور میں بے نامی جائیدادوں کی بندر بانٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور کے آفس کا سپرنٹنڈنٹ سرور ڈوگر اہلکار بے نامی جائیدادوں کی بندربانٹ اور کرپٹ مافیا کا سرغنہ نکلا، اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتہائی قیمتی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر گورنمنٹ کے شیڈول کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے اپنے بھائی کے نام منتقل کرنے لگا
ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں ہونیوالی انکوائریوں ودیگر معاملات کے متعلق بھاری رشوت کے ریٹس مقرر ہو چکے ہیں
ضلع کے سب سے بڑے افسر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اُن کی ناک تلے بے نامی جائیدادوں کی بندربانٹ کرنے والا کرپٹ مافیا کا سرغنہ سپرنٹنڈنٹ محمدسرور ڈوگر جوکہ 2009ء میں ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو) قصور کا بطور ریڈر سکیل 14 میں بھی کام کرتا رہا ہے تب سے لے کر اب تک آنے والے ایماندار اور فرض شناس افسران کو بھی دھوکے میں رکھ کر اپنے سرکاری اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے بے نامی جائیداد کو اپنے برادرِحقیقی کے نام منتقل کرتا رہا ہے جس میں گورنمنٹ کے شیڈول کا بھی بالکل خیال نہیں رکھاگیا، موصوف نے 208 کنال انتہائی قیمتی زرعی اراضی موضع جوہدہ سنگھ والا قصور میں بروئے رجسٹری دستاویز نمبر 8022 بھی نمبر1جلد نمبر1566مورخہ 19.12.2009 کو اپنے حقیقی بھائی اشرف عابد ولد ہستا کے نام منتقل کر دیا جس کی سرکاری کاغذات میں کل مالیت کوڑیوں کے بھاؤ صرف 7 لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ زمین کی اصل قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے اور اس میں اصل قیمت کے علاوہ گورنمنٹ کے نافذ کردہ شیڈول کی بھی دھجیاں اُڑائی گئیں حالانکہ اُس وقت نہ تو مذکورہ اہلکار کے بھائی اور نہ ہی باپ کا کوئی ذریعہ آمدن تھا صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کی خاطر مذکورہ اہلکار نے قیمتی اراضی اپنے بھائی کے نام منتقل کروائی جبکہ مذکورہ اہلکار نے اپنی کرپشن سے کمائی گئی دولت سے دورانِ تعیناتی 2009 بطورِ ریڈر ایک عدد قیمتی پلاٹ واقع ڈیفنس کالونی قصورپر ایک عالیشان گھر تعمیر کیا ہوا ہے اور اس کے علاوہ مذکورہ اہلکار نے ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں کرپشن کے متعلق ہونے والی انکوائریوں کی ذمہ داری بھی لے رکھی ہے جس میں ملزمان کے ساتھ رشوت کے ریٹس مقرر کررکھے ہیں

Comments are closed.